ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / داعش کے مشتبہ دہشت گرد کا ہدف برلن ایئر پورٹ تھا

داعش کے مشتبہ دہشت گرد کا ہدف برلن ایئر پورٹ تھا

Tue, 11 Oct 2016 15:38:08    S.O. News Service

برلن،11؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جرمن تفتیش کاروں کے مطابق زیر حراست مشتبہ دہشت گرد جابر البقر کا ہدف برلن کا ایک ایئر پورٹ تھا۔ داخلی سلامتی کے نگران ملکی خفیہ ادارے کے سربراہ ہنس گیورگ ماسین نے بتایا کہ یہ مشتبہ شامی عسکریت پسند شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ یا داعش کے نام پر برلن کے ایک ہوائی اڈے پر بم دھماکا کرنا چاہتا تھا۔ ان کے بقول حکام اس پر نگاہ رکھے ہوئے تھے۔ جابر البقر شامی مہاجر کے طور پر جرمنی آیا تھا۔ اسے اتوار اور پیر کی درمیانی شب جرمنی کے مشرقی شہر لائپزگ سے گرفتار کیا گیا ۔


Share: